حدیث نمبر: 384
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کی نماز میں بیٹھ کر قرآت کرتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ پھر جب بوڑھے ہو گئے تو بیٹھے بیٹھے قرآت کرتے ، یہاں تک کہ جب سورت کی تیس یا چالیس آیتیں رہ جاتیں تو کھڑے ہو کر پڑھتے ، پھر رکوع کرتے ۔