کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: رات کی نماز دو دو رکعت ہے اور وتر ایک رکعت ہے رات کے آخر میں ۔
حدیث نمبر: 383
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نماز کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : رات کی نماز دو دو رکعت ہے ۔ پھر جب خیال ہو کہ صبح ہو چلی تو ایک رکعت پڑھ لے کہ وہ ( ایک رکعت ) اس ساری نماز کو جو اس نے پڑھی ، وتر کر دے گی ۔