کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو قیام فرماتے ۔
حدیث نمبر: 381
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو فرماتے کہ ” اے اللہ سب خوبیاں تیرے ہی لئے ہیں ۔ تو آسمان اور زمین کی روشنی ہے اور تجھی کو تعریف ہے ، تو آسمان اور زمین کا تھامنے والا ہے ۔ تجھی کو تعریف ہے ، تو آسمان و زمین اور جو ان میں ہیں سب کا پالنے والا ہے ، تو سچا ہے ، تیرا وعدہ سچا ہے تیری بات سچی ہے ، تیری ملاقات سچی ہے ، جنت سچ ہے ، دوزخ سچ ہے قیامت سچ ہے ۔ یا اللہ میں تیری بات مانتا ہوں ، تجھ پر ایمان لاتا ہوں ، تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں ، تیری طرف جھکتا ہوں ، تیرے ساتھ ہو کر اوروں سے جھگڑتا ہوں ، اور تجھ ہی سے فیصلہ چاہتا ہوں ۔ سو تو میرے اگلے پچھلے ، چھپے کھلے گناہوں کو بخش دے یا اللہ تو ہی میرا معبود ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں “ ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 381