حدیث نمبر: 377
ابوعبداللہ آصف
´علقمہ کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کا کیا حال تھا ؟ آیا کسی دن کو عبادت کے لئے خاص فرماتے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں بلکہ ان کی عبادت ہمیشہ تھی ۔ اور تم میں سے کون آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سی عبادت کر سکتا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کر سکتے تھے ؟