کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: خوشی سے نوافل پڑھو ۔ جب سست ہو جاؤ یا تھک جاؤ تو بیٹھ جاؤ ۔
حدیث نمبر: 376
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے اور ایک رسی دو ستونوں کے درمیان لٹکی ہوئی دیکھی تو فرمایا کہ یہ کیا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ یہ ام المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا کی رسی ہے اور وہ نماز پڑھتی رہتی ہیں ۔ پھر جب سست ہو جاتی ہیں یا تھک جاتی ہیں تو اس کو پکڑ لیتی ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو کھول ڈالو ، چاہئے کہ تم میں سے ہر ایک اپنی خوشی کے موافق نماز پڑھے ۔ پھر جب سست ہو جائے یا تھک جائے تو بیٹھ رہے ۔