کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نماز سے پہلے اور بعد میں نوافل پڑھنا ۔
حدیث نمبر: 372
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر سے پہلے دو رکعتیں اور ظہر کے بعد دو رکعت ( سنت ) پڑھیں اور مغرب کے بعد دو رکعتیں اور عشاء کے بعد دو رکعتیں اور جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھیں ۔ لیکن مغرب ، عشاء اور جمعہ کی دو دو رکعتیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گھر میں پڑھیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 372