حدیث نمبر: 368
ابوعبداللہ آصف
´قاسم شیبانی سے روایت ہے کہ` سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ چاشت کے وقت میں نماز پڑھ رہے تھے تو فرمایا : یہ لوگ خوب جانتے ہیں کہ نماز اس وقت کے علاوہ دوسرے وقت میں افضل ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” نماز اوابین “ اس وقت ہوتی ہے جب کہ اونٹنی کے بچوں کے پاؤں جلنے لگیں ۔ ( یعنی سورج بلند ہو کر گرمی پیدا کر دے ) ۔