کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نماز فجر کے بعد اپنی جگہ پر بیٹھے رہنا ۔
حدیث نمبر: 362
ابوعبداللہ آصف
´سماک بن حرب کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ` کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھتے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ ہاں بہت ۔ پھر کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ اپنی نماز کی جگہ بیٹھے رہتے ، صبح کے بعد جب تک کہ آفتاب نہ نکلتا ۔ پھر جب سورج نکلتا تو اٹھ کھڑے ہوتے ۔ اور لوگ دور جاہلیت کا ذکر کیا کرتے تھے اور ہنستے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکراتے رہتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 362