حدیث نمبر: 346
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کی امامت کرتے ہوئے دیکھا اور امامہ بنت ابوالعاص رضی اللہ عنہ ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی آپ کے کندھے پر تھیں ( یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی بیٹی تھیں ) ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے تو ان کو بٹھا دیتے اور جب سجدہ سے کھڑے ہوتے تو پھر ان کو کندھے پر بٹھا لیتے ۔