حدیث نمبر: 345
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کو نماز میں جمائی آئے تو جہاں تک ہو سکے اس کو روکے ۔ اس لئے کہ شیطان ( دل میں وسوسہ ڈالنے اور نماز کو بھلانے کے لئے ) اندر گھستا ہے ۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ ( جمائی لیتے وقت ) اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھے ۔ اس لئے کہ شیطان ( مکھی یا کیڑے وغیرہ کی شکل میں بعض اوقات ) اندر گھس جاتا ہے ( یا درحقیقت شیطان گھستا ہے اور یہی صحیح ہے ) ۔