کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نماز میں آدمی کو اپنے سامنے تھوکنے کی ممانعت ہے ۔
حدیث نمبر: 344
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں قبلے کی طرف تھوک دیکھا تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ تمہارا کیا حال ہے کہ تم میں سے کوئی اپنے پروردگار کی طرف منہ کر کے کھڑا ہوتا ہے ، پھر اپنے سامنے تھوکتا ہے ، کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ کوئی اس کی طرف منہ کرے اور پھر اس کے سامنے تھوک دے ؟ جب تم میں سے کسی کو تھو آئے تو بائیں طرف قدم کے نیچے تھوکے اگر جگہ نہ ہو تو ایسا کرے ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ عمل کر کے دکھایا ) ۔ قاسم نے ( جو کہ اس حدیث کا راوی ہے ) یوں بیان کیا کہ اپنے کپڑے میں تھوکا پھر اسی کپڑے کو مل ڈالا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 344