کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نمازی کے آ گے سے گزرنے پر سخت و عید ۔
حدیث نمبر: 337
ابوعبداللہ آصف
´بسر بن سعید سے روایت ہے کہ` سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نے ان کو ابوجہیم ( عبداللہ بن حارث بن صمہ انصاری رضی اللہ عنہ ) کے پاس یہ پوچھنے کے لئے بھیجا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے بارے میں کیا فرمایا ہے جو نمازی کے سامنے سے گزرے ؟ سیدنا ابوجہیم رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر نمازی کے سامنے سے گزرنے والا ، وہ وبال ( جو اس کے گزرنے کی وجہ سے اس پر ہے ) جان لے تو چالیس تک کھڑا رہنا ، سامنے سے گزرنے سے بہتر سمجھے ۔ ابوالنصر نے کہا کہ میں نہیں جانتا ہے کہ ( ابوجہیم رضی اللہ عنہ نے ) کیا کہا چالیس دن یا مہینے یا چالیس سال ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 337