کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نماز میں سلام کے جواب کے لئے اشارہ کرنا ۔
حدیث نمبر: 332
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسی کام کے لئے بھیجا ، پھر میں لوٹ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( سواری پر ) چل رہے تھے قتیبہ نے کہا کہ ( نفل ) نماز پڑھ رہے تھے ، میں نے سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارے سے جواب دیا ، جب نماز سے فارغ ہوئے تو مجھے بلایا اور فرمایا کہ تو نے ابھی مجھے سلام کیا تھا اور میں نماز پڑھ رہا تھا ( اس لئے جواب نہ دے سکا ) حالانکہ آپ کا منہ مشرق کی طرف تھا ( اور قبلہ مشرق کی طرف نہ تھا تو معلوم ہوا کہ نفل نماز سواری پر پڑھتے وقت قبلہ کی طرف منہ ہونا ضروری نہیں ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 332