کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: عشاء اور فجر کی جماعت کی فضیلت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 324
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبدالرحمن بن ابی عمرہ کہتے ہیں کہ` سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ مغرب کے بعد مسجد میں آئے اور اکیلے بیٹھ گئے ۔ میں ان کے پاس جا بیٹھا ۔ انہوں نے کہا کہ اے میرے بھتیجے ! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جس نے عشاء کی نماز جماعت سے پڑھی تو گویا آدھی رات تک نفل پڑھتا رہا ( یعنی ایسا ثواب پائے گا ) اور جس نے صبح کی نماز جماعت سے پڑھی وہ گویا ساری رات نماز پڑھتا رہا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 324