کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: امام کی اتباع کرنا اور ہر عمل امام کے بعد کرنا ۔
حدیث نمبر: 317
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے تو ( صحابہ ) بھی رکوع کرتے تھے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے سر اٹھاتے تو ( ( سمع اللہ لمن حمدہ ) ) کہتے اور ہم کھڑے رہتے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زمین پر پیشانی رکھتے دیکھتے اس وقت ہم بھی سجدہ میں جاتے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 317