کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: نماز کے بعد ( ( سبحان اللہ ، الحمدللہ ) ) اور ( ( اللہ اکبر ) ) کا ورد کرنا ۔
حدیث نمبر: 314
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص ہر نماز کے بعد ( ( سبحان اللہ ) ) 33 بار اور ( ( الحمدللہ ) ) 33 بار اور ( ( اللہ اکبر ) ) 33 بار کہے تو یہ ننانوے کلمے ہوں گے اور پورے 100 یوں کرے کہ ایک بار یوں پڑھے ( ( ” لا الٰہ الا اﷲ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئٍ قدیر “ ) ) یعنی ” اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کی سلطنت ہے اور اسی کے لئے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے “ تو اس کے گناہ بخشے جاتے ہیں اگرچہ دریا کے جھاگ کے برابر ( یعنی بےحد ) ہوں ۔