حدیث نمبر: 310
ابوعبداللہ آصف
´عامر بن سعد اپنے والد سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دائیں اور بائیں طرف سلام پھیرتے دیکھا کرتا تھا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار کی سفیدی مجھے دکھلائی دیتی ۔