کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 309
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم لوگ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ۔ چنانچہ سیدنا بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! اللہ نے ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا حکم دیا ہے ، اس لئے بتائیے کہ ہم آپ پر کس طرح درود بھیجیں ؟ یہ سننے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم بالکل خاموش رہے اور ہم نے تمنا کی کاش انہوں نے ( سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ سے ) پوچھا ہوتا ۔ پھر تھوڑی دیر بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس طرح درود پڑھا کرو ” اللھم صلی علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم وبارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم و علی آل ابراہیم فی العالمین انک حمید مجید “ اور سلام بھیجنے کا طریقہ تمہیں معلوم ہی ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 309