کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نماز میں دعا مانگنے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 307
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! مجھے ایک دعا سکھلائیے جسے میں اپنی نماز میں پڑھا کروں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ کہا کر کہ ” اے اللہ ! میں نے اپنے نفس پر بڑا ظلم کیا ہے یا بہت ظلم کیا ہے اور گناہوں کو سوا تیرے کوئی نہیں بخشتا ، پس تو بخش دے مجھے اپنے پاس کی بخشش سے اور مجھ پر رحم کر بیشک تو بخشنے والا مہربان ہے “ ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 307