حدیث نمبر: 303
ابوعبداللہ آصف
´طاؤس کہتے ہیں کہ` ہم نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا کہ اقعاء کی بیٹھک کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ یہ سنت ہے ۔ ہم نے کہا کہ ہم تو اس بیٹھک کو آدمی پر ( یا پاؤں پر ) ستم سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ( نہیں ) بلکہ وہ تو تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے ۔ ( ” اقعاء “ یہ ہے کہ دونوں پاؤں کھڑے کر کے ایڑیوں پر بیٹھنا ) ۔