حدیث نمبر: 296
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع سے سر اٹھاتے تو فرماتے کہ ” اے ہمارے رب تمام تعریفیں تیرے ہی لئے خاص ہیں ، آسمانوں بھر اور زمین بھر اور پھر جو چیز تو چاہے ، اس کے بعد ( اس کی بھرائی کے برابر تعریف ) ، تو ہی بزرگی والا اور تعریف کے لائق ہے ۔ بہت سچی بات جو بندے نے کہی اور ہم سب تیرے بندے ہیں ( وہ بات یہ ہے کہ ) اے ہمارے اللہ ! جو تو دے ، اس کا کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روکے اس کا دینے والا کوئی نہیں ، کوشش کرنے والے کی کوشش تیرے سامنے فائدہ نہیں دیتی ( بلکہ جو تو چاہے وہی ہوتا ہے ) ۔