کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: تکبیر وغیرہ میں امام سے پہل کرنے کی ممانعت ۔
حدیث نمبر: 275
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تعلیم دیتے اور فرماتے تھے کہ امام سے پہلے کوئی کام نہ کرنا ، جب وہ تکبیر کہے ‘ اس وقت تکبیر کہنا اور جب وہ ولا الضالین کہے تو تم بعد میں آمین کہو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بعد میں رکوع کرو اور جب وہ ” سمع اﷲ لمن حمدہ “ کہے تو تم اس کے بعد ” ربنا لک الحمد “ کہو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 275