کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نماز میں داخل ہوتے وقت ذکر کی فضیلت ۔
حدیث نمبر: 271
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص آیا اور نماز کی صف میں مل گیا اور اس کا سانس پھولا ہوا تھا تو اس نے کہا ” سب تعریف اللہ کے لئے ہے ، بہت تعریف اور پاک بابرکت “ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ چکے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے کون تھا جس نے یہ کلمات کہے ؟ پس ساری قوم کے لوگ چپ ہو رہے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ فرمایا کہ کس نے یہ کلمات کہے ؟ کیونکہ اس نے کوئی بری بات نہیں کہی ، تو اس شخص نے عرض کیا کہ میں آیا اور میرا سانس چڑھا ہوا تھا تو میں نے یہ کلمات کہے تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے بارہ فرشتوں کو دیکھا کہ ایک دوسرے سے جلدی کر رہے تھے کہ ان میں سے کون ان ( کلمات ) کو اوپر ( یعنی اللہ عزوجل کے پاس ) لے جائے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 271