کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جب اقامت کہی جائے تو لوگ کس وقت کھڑے ہوں ؟
حدیث نمبر: 264
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب نماز کی تکبیر ہو تو کھڑے نہ ہو جب تک مجھے دیکھ نہ لو ۔ ( امام کے آنے سے پہلے کھڑے نہ ہوں ) ۔ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیت المقدس کی طرف سولہ مہینے تک نماز پڑھی ، یہاں تک کہ سورۃ البقرہ میں یہ آیت اتری کہ ” تم جہاں پر ہو اپنا منہ کعبے کی طرف کرو “ ( البقرہ : 144 ) تو یہ آیت اس وقت اتری جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ چکے تھے ۔ ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں میں سے یہ سن کر چلا ، راستے میں انصار کے کچھ لوگوں کو ( بیت المقدس کی طرف حسب معمول ) نماز پڑھتے ہوئے پایا تو اس نے ان سے یہ حدیث بیان کی ( کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کعبے کی طرف منہ کرنے کا حکم ہوا ہے یہ سن کر ) ان لوگوں نے ( نماز ہی میں ) اپنے آپ کو کعبے کی طرف پھیر لیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 264