کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جب نماز کھڑی ہو جائے تو فرض نماز کے علاوہ کوئی نماز نہیں ہوتی ۔
حدیث نمبر: 263
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب فرض نماز کی تکبیر ہو تو کوئی نماز نہیں ہوتی ، سوائے اس فرض نماز کے ۔ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیت المقدس کی طرف سولہ مہینے تک نماز پڑھی ، یہاں تک کہ سورۃ البقرہ میں یہ آیت اتری کہ ” تم جہاں پر ہو اپنا منہ کعبے کی طرف کرو “ ( البقرہ : 144 ) تو یہ آیت اس وقت اتری جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ چکے تھے ۔ ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں میں سے یہ سن کر چلا ، راستے میں انصار کے کچھ لوگوں کو ( بیت المقدس کی طرف حسب معمول ) نماز پڑھتے ہوئے پایا تو اس نے ان سے یہ حدیث بیان کی ( کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کعبے کی طرف منہ کرنے کا حکم ہوا ہے یہ سن کر ) ان لوگوں نے ( نماز ہی میں ) اپنے آپ کو کعبے کی طرف پھیر لیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 263