کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نمازی سترہ کتنی مقدار کا بنائے ؟
حدیث نمبر: 258
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہو اور اس کے سامنے پالان کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی شے ہو ، تو وہ آڑ کے لئے کافی ہے ۔ اگر اتنی بڑی ( یا اس سے اونچی ) کوئی شے اس کے سامنے نہ ہو اور گدھا یا عورت یا سیاہ کتا سامنے سے گزر جائے تو اس کی نماز ٹوٹ جائے گی ۔ میں نے کہا کہ اے ابوذر رضی اللہ عنہ ! یہ سیاہ کتے کی کیا خصوصیت ہے اگر لال کتا ہو یا زرد ہو ؟ انہوں نے کہا کہ اے میرے بھتیجے ! میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے ہی پوچھا جیسے تو نے مجھ سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سیاہ کتا شیطان ہوتا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 258