کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: میرے لئے ساری زمین کو پاک اور مسجد بنا دیا گیا ۔
حدیث نمبر: 257
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے چھ باتوں کی وجہ سے اور پیغمبروں پر فضیلت دی گئی ہے ۔ 1 ۔ یہ کہ مجھے وہ کلام ملا جس میں لفظ تھوڑے اور معنی بہت زیادہ ہیں ( یعنی کلام اللہ یا خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمات ) 2 ۔ میں مدد دیا گیا رعب سے 3 ۔ میرے لئے غنیمت کے اموال حلال کئے گئے 4 ۔ میرے لئے ساری زمین پاک کرنے والی اور مسجد ( نماز پڑھنے کی جگہ ) بنائی گئی ۔ 5 ۔ میں تمام مخلوقات کی طرف ( خواہ جن ہوں یا عرب کے آدمی یا غیر عرب کے ) بھیجا گیا 6 ۔ میرے اوپر نبوت ختم کی گئی ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 257