کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: قبروں کو سجدہ گاہ بنانے کی ممانعت ۔
حدیث نمبر: 255
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا وقت قریب ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دھاری دار چادر اپنے منہ پر ڈالنا شروع کی ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھبرا جاتے تو چادر کو منہ پر سے ہٹا دیتے اس حال میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہود و نصاریٰ پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو کہ انہوں نے اپنے پیغمبروں کی قبروں کو مسجد بنا لیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ڈراتے تھے کہ کہیں اپنے لوگ بھی ایسا نہ کریں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 255