کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جب مسجد میں داخل ہو تو دو رکعت ( نفل تحیۃ المسجد ) پڑھے ۔
حدیث نمبر: 248
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں مسجد میں گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں بیٹھے ہوئے تھے تو میں بھی بیٹھ گیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھنے سے کس نے روکا ؟ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اور لوگوں کو بیٹھے دیکھا ( تو میں بیٹھ گیا ) ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے ، تو جب تک دو رکعت نہ پڑھ لے نہ بیٹھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 248