حدیث نمبر: 244
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے قدموں کی آواز سنی تو فرمایا ( یعنی نماز کے بعد ) تمہارا کیا حال ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے نماز کے لئے جلدی کی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا نہ کرو ۔ جب تم نماز کے لئے آؤ تو آرام سے آؤ پھر جو ملے ( امام کے ساتھ ) پڑھ لو اور جو تم سے آگے ہو چکی اسے پوری کر لو ۔