حدیث نمبر: 964
ابوعبداللہ آصف

´عبداللہ بن ابی قتادہ سے روایت ہے کہ` ان کے والد سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک قرضدار سے قرض کا مطالبہ کیا تو وہ چھپ گیا ۔ پھر اس کو پایا تو وہ بولا کہ میں نادار ہوں ۔ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اللہ کی قسم ؟ اس نے کہا اللہ کی قسم ۔ تب سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : جس شخص کو پسند ہو کہ اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے دن کی سختیوں سے نجات دے ، تو وہ نادار کو مہلت دے یا اس کو ( قرض ) معاف کر دے

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 964