حدیث نمبر: 963
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اسے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ ایک شخص فوت ہو گیا ، تو وہ جنت میں گیا تو اس سے پوچھا گیا کہ تو کیا عمل کرتا تھا ؟ پس اس نے خود یاد کیا یا یاد دلایا گیا تو اس نے کہا کہ میں ( دنیا میں ) لوگوں کو مال بیچتا تھا تو مفلس کو مہلت دیتا تھا اور سکہ یا نقد میں درگزر کرتا تھا ( اس کے نقصان یا عیب سے اور قبول کر لیتا تھا ) اس وجہ سے اس کی بخشش ہو گئی ۔ سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے بھی یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 963