حدیث نمبر: 935
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بنی بیاضہ کے ایک غلام نے پچھنے لگائے ، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اس کی اجرت دی ۔ اور اس کے مالک سے سفارش کی کہ وہ اس کے ٹیکس میں تخفیف کرے ۔ اگر ( سینگی لگانے والے کی اجرت ) حرام ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو مزدوری ہرگز نہ دیتے ۔