مختصر صحيح مسلم
— طلاق کے مسائل
باب: ( کسی چیز کو ) حرام کہنے اور اللہ تعالیٰ کے قول ( ( یا ایھا النبی لم تحرم ما احل اﷲ لک ) ) ( التحریم : 1 ) کے متعلق ، اور اس میں اختلاف کا بیان ۔
حدیث نمبر: 852
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` جب کوئی اپنی بیوی کو کہے تو مجھ پر حرام ہے ، تو یہ قسم ہے اس میں کفارہ دینا ضروری ہے اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ بیشک تمہارے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ میں بہتر نمونہ ہے ۔