حدیث نمبر: 602
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میں اپنے آپ میں سفر کی حالت میں روزہ رکھنے کی قوت پاتا ہوں ، تو اگر میں ( سفر میں ) روزہ رکھوں تو کیا کچھ گناہ ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ اللہ کی طرف سے رخصت ہے ۔ پس جس نے اس کو لیا ، اس نے اچھا کیا اور جس نے روزہ رکھنا چاہا تو اس پر گناہ نہیں ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 602