حدیث نمبر: 596
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں سفر کیا اور روزہ رکھا یہاں تک کہ عسفان کے مقام پر پہنچے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پیالہ منگوایا ، اس میں پینے کی کوئی چیز تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دن میں پیا تاکہ سب لوگ دیکھیں ۔ مکہ میں پہنچنے تک افطار کرتے رہے ۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ بھی رکھا اور افطار بھی کیا ، پس جس کا جی چاہے وہ روزہ رکھے اور جس کا جی چاہے افطار کرے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 596