مختصر صحيح مسلم
— روزہ کے مسائل
باب: جو شخص رمضان میں اپنی عورت سے جماع کر بیٹھے ، اس کے کفارہ کا بیان ۔
حدیث نمبر: 590
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے بیان کرتی ہیں کہ` ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ میں جل گیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیوں ؟ اس نے کہا کہ میں رمضان شریف میں دن کے وقت اپنی عورت سے جماع کر بیٹھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ صدقہ دے ، صدقہ دے ۔ اس نے کہا کہ میرے پاس تو کچھ موجود نہیں ہے ۔ اتنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو ٹوکرے ( غلہ یا کھجور ) کھانے کے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لے یہ صدقہ کر دے ۔