حدیث نمبر: 570
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چادریں تقسیم کیں اور سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ کو کوئی نہ دی ۔ تب سیدنا مخرمہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے میرے بیٹے ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک میرے ساتھ چلو ۔ پس میں ان کے ساتھ گیا اور انہوں نے کہا کہ تم گھر میں جا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلاؤ ۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور ان ( چادروں ) میں سے ایک چادر اوڑھے ہوئے تھے ، اور فرمایا کہ یہ میں نے تمہارے واسطے رکھ چھوڑی تھی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مخرمہ کو دیکھا اور فرمایا مخرمہ خوش ہو گئے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 570