´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے لوگو ! اللہ تعالیٰ پاک ہے ( یعنی صفات حدوث اور صفات نقص و زوال سے ) اور نہیں قبول کرتا مگر پاک مال ( یعنی حلال کو ) اور اللہ پاک نے مومنوں کو وہی حکم کیا جو مرسلین کو حکم کیا اور فرمایا کہ ” اے رسولوں کی جماعت ! کھاؤ پاکیزہ چیزیں اور نیک عمل کرو میں تمہارے کاموں کو جانتا ہوں “ اور فرمایا کہ ” اے ایمان والو کھاؤ پاک چیزیں جو ہم نے تمہیں دیں “ پھر ذکر کیا ایسے مرد کا جو کہ لمبے لمبے سفر کرتا ہے ، پراگندہ حال ہے ، گرد و غبار میں بھرا ہے اور پھر ہاتھ آسمان کی طرف اٹھاتا ہے اور کہتا ہے کہ اے رب ، اے رب ! حالانکہ اس کا کھانا حرام ہے ، پینا حرام ہے ، اس کا لباس حرام ہے اور اس کی غذا حرام ہے پھر اس کی دعا کیسے قبول ہو ؟
حدیث نمبر: 540
ابوعبداللہ آصف