مختصر صحيح مسلم
— صدقہ فطر کا بیان
باب: قبل اس کے کہ کوئی صدقہ قبول کرنے والا نہ ملے ، صدقہ کی ادائیگی میں رغبت دلانا ۔
حدیث نمبر: 527
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے قریب زمین اپنے جگر پاروں کو باہر ڈال دے گی جیسے بڑے بڑے ستون ہوتے ہیں ، سونے سے اور چاندی سے ۔ پھر قاتل آئے گا اور کہے گا کہ اسی کے لئے میں نے خون کیا تھا ۔ اور رشتہ داری کاٹنے والا آئے گا اور کہے گا کہ اسی کے لئے میں نے اپنی رشتے داری توڑ لی ۔ اور چور آئے گا اور کہے گا اسی کے واسطے میرا ہاتھ کاٹا گیا ۔ پھر سب کے سب اسے چھوڑ دیں گے اور کوئی اس میں سے کچھ نہ لے گا ۔