حدیث نمبر: 524
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عورتوں کی جماعت ! تم صدقہ دو اور استغفار کرو ، کیونکہ میں نے دیکھا کہ جہنم میں زیادہ تعداد میں عورتیں ہیں ۔ ایک عقلمند عورت بولی کہ یا رسول اللہ ! کیا سبب ہے ، عورتیں کیوں زیادہ جہنم میں ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ لعنت بہت کرتی ہیں اور خاوند کی ناشکری کرتی ہیں ۔ میں نے عقل اور دین میں کم اور عقلمند کو بے عقل کرنے والی تم سے زیادہ کسی کو نہ دیکھا ۔ وہ عورت بولی کہ ہماری عقل اور دین میں کیا کمی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عقل کی کمی تو اس سے معلوم ہوتی ہے کہ دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر ہے ۔ اور دین میں کمی یہ ہے کہ عورت کئی دن تک ( ہر مہینے میں حیض کی وجہ سے ) نماز نہیں پڑھتی اور رمضان میں ( حیض کے دنوں میں ) روزے نہیں رکھتی ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 524