حدیث نمبر: 393
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس کو اس بات کا خوف ہو کہ آخر شب میں نہ اٹھ سکے گا تو اول شب میں ( عشاء کے بعد ) وتر پڑھ لے ۔ اور جس کو امید ہو کہ آخر شب میں اٹھے گا تو چاہئے کہ وتر آخر شب میں پڑھے ، اس لئے کہ شب کی نماز ایسی ہے کہ اس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور یہ افضل ہے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 393