حدیث نمبر: 334
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم لوگ نماز میں باتیں کیا کرتے تھے ، ہر شخص اپنے پاس والے سے نماز پڑھتے پڑھتے بات کرتا تھا ۔ یہاں تک کہ یہ آیت ” اللہ کے سامنے چپ چاپ ( فرمانبردار ہو کر ) کھڑے ہو “ نازل ہوئی تب سے ہمیں خاموش رہنے کا حکم ہوا اور بات کرنا منع ہو گیا ۔