حدیث نمبر: 327
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن نماز پڑھانے کے بعد فرمایا کہ اے فلاں ! تم اپنی نماز اچھی طرح کیوں ادا نہیں کرتے ؟ کیا نمازی کو یہ دکھائی نہیں دیتا کہ وہ کس طرح نماز پڑھ رہا ہے ؟ حالانکہ وہ اپنے فائدے کے لئے نماز پڑھتا ہے ۔ اور اللہ کی قسم میں پیچھے والوں کو بھی اسی طرح دیکھتا ہوں جس طرح اپنے آگے والوں کو دیکھتا ہوں ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 327