حدیث نمبر: 1815
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو ہتھیار سے نہ دھمکائے ، معلوم نہیں کہ شیطان اس کے ہاتھ کو ڈگمگائے ( اور ہاتھ چل جائے ) اور پھر ( اپنے بھائی کو مارنے کے سبب ) جہنم کے گڑھے میں چلا جائے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1815