حدیث نمبر: 1813
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ مجھے آدمی تکلیف دیتا ہے ، کہتا ہے کہ ہائے کمبختی زمانے کی ۔ تو کوئی تم میں سے یوں نہ کہے کہ ہائے کمبختی زمانے کی ۔ اس لئے کہ زمانہ میں ہوں ، رات اور دن میں لاتا ہوں ۔ جب میں چاہوں گا تو رات اور دن ختم کر دوں گا ۔ ( جب رات دن کو پیدا کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے تو رات اور دن کو یعنی زمانہ کو گالیاں دینا دراصل اللہ کو گالی دینا ہو گا ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1813