حدیث نمبر: 1795
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک شخص نے راہ میں ( کانٹوں کی ) شاخ دیکھی تو کہا کہ اللہ کی قسم ! میں اس کو مسلمانوں کے آنے جانے کی راہ سے ہٹا دوں گا تاکہ ان کو تکلیف نہ ہو ۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس کو جنت میں داخل کر دیا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1795