حدیث نمبر: 1782
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ احسان اور نیکی کو مت کم سمجھو ( یعنی ہر چھوٹے بڑے احسان میں ثواب ہوتا ہے ) اور یہ بھی ایک احسان ہے کہ تو اپنے بھائی سے کشادہ پیشانی کے ساتھ ملے ۔