حدیث نمبر: 1765
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : رشتہ داری کو توڑنے والا شخص جنت میں نہیں جائے گا ۔ ابن ابی عمر نے کہا کہ سفیان نے کہا کہ یعنی جو شخص رشتے ناطے کو توڑے ( وہ جنت میں داخل نہ ہو گا ) ۔