حدیث نمبر: 1758
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : خاک آلود ہو اس کی ناک ، پھر خاک آلود ہو اس کی ناک ، پھر خاک آلود ہو اس کی ناک ۔ کہا گیا کہ یا رسول اللہ ! کس کی ؟ فرمایا کہ جو اپنے ماں باپ دونوں کو یا ان میں سے ایک کو بوڑھا پائے ، پھر ( ان کی خدمت گزاری کر کے ) جنت میں نہ جائے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1758